Type Here to Get Search Results !

بھارتی جارحیت کے بعد کی صورتحال اوراس سلسلے میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ

 

کوہاٹ رپورٹ سٹاف نمائندہ سے ۔۔۔۔۔
حکومت خیبرپختونخواکی ہدایات کی روشنی میں بھارتی جارحیت کے بعد کی صورتحال اوراس سلسلے میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کوہاٹ کااہم اجلاس کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ کی زیر صدار ت ان کے دفترمیں منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،پولیس،انٹیلی جنس ایجنسیزاوردیگر متعلقہ محکموں اوراداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہرمحکمے اورادارے نے اس سلسلے میں کی گئی تیاریوں اوراقدامات کے بارے میں تفصیلاًبتایا۔ اجلاس میں تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا جو تمام ضلعی اورڈویژنل انتظامیہ اورمحکموں واداروں کے ساتھ مسلسل اورموثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں تمام ڈویژنل وضلعی سربرہان کواپنے دفاترمیں موجود رہنے اورتمام ملازمین کی چھٹیاں فوری طورپر منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اسی طرح تمام محکموں کوضروری ہدایات اورذمہ داریاں تفویض کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایس اوپیز کے مطابق ایمرجنسی ریسپانس کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ دریں اثناء کمشنر کوہاٹ ڈویژن کی زیرصدارت ڈویژنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ڈیڈاک کرک خورشید خٹک ایم پی اے اورچیئر مین ڈیڈاک اورکزئی اورنگزیب اورکزئی ایم پی اے کے علاوہ دیگر اراکین کے نمائندوں، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی اورترقیاتی لائحہ عمل کا مرحلہ وارتفصیلی جائزہ لیاگیا اورمجوزہ،نئے اورجاری سکیموں پرپیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ  دی گئی.


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.